0

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیش گوئی


کراچی: خلیج بنگال سے آنے والا مون سون کا نیا سلسلہ 23 اگست سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سبب بنے گا، 24 اگست کو گرج چمک کے ساتھ تیز اسپیلز ہوسکتے ہیں جس سے کراچی سمیت دیہی سندھ کے نشیبی مقامات زیر آب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال سے اٹھنے والے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے پیش گوئی کردی جو راجستھان بھارت سے سندھ میں داخل ہوگا۔چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ایک لو پریشر ایریا بن رہا ہے جو 23 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا اور صبح کے وقت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنیگا، یہی سسٹم 23 اگست کی رات سے کراچی پر بارشوں کی شکل میں اثر انداز ہونا شروع ہوگا تاہم 24 اگست کو کراچی میں اس سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارشیں متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں