0

خاتون جج کو دھمکی پر عمران خان کو شوکاز نوٹس، اسلام آباد ہائیکورٹ طلب


اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ عدالت نے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔عدالت کے تین رکنی لارجر بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ بقیہ دوججز میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سے زائد ججز پر مشتمل لارجر بینچ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعظم سے ایسے بیان کی توقع نہیں، خاتون جج سے متعلق عمران خان کا بیان بہت زیادہ نامناسب ہے جبکہ عمران خان عدلیہ، پولیس اور سرکاری ملازمین سب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں