0

دماغ کو ہلکی بجلی دینے سے ایک ماہ تک یادداشت بہتر بنانے کا کامیاب تجربہ


بوسٹن: عمر کے ساتھ ساتھ ہماری یادداشت بھی شدید متاثر ہونے لگتی ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دماغ کو دی جانے والی ہلکی برقی سرگرمی سے حافظہ بہتر ہوجاتا ہے جس کے اثرات لگ بھگ ایک ماہ تک برقرار رہ سکتے ہیں۔اس ضمن میں ڈبل بلائنڈ مطالعہ کیا گیا ہے جس میں 55 سے 88 برس کے 150 بزرگ شامل کیے گئے تھے۔ تمام افراد کو بجلی کی ہلکی رو کھوپڑی میں اس طرح دی گئی تھی کہ وہ اندر پہنچ کر دماغ کو تحریک دے سکے۔ 20 منٹ روزانہ کے حساب سے مسلسل چار روز تک ٹرانس کرینیئل آلٹرنیٹنگ کرنٹ دیا گیا۔ اس طرح صوتی اور زبانی عملی اور طویل المدتی یعنی لانگ ٹرم میموری بہتر ہوئی۔یہ مطالعہ بوسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کیا ہے جس کی تفصیل نیچر نیورو سائنس میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق لو فریکوئنسی ماڈیولیشن کی بدولت دماغی گوشے پیریئٹل کارٹیکس سے پر اثرپڑتا ہے۔ اس طرح تیسرے اور چوتھے روز روزمرہ امور کی یادداشت (ورکنگ میموری) بہتر ہوئی اور ایک ماہ بعد بھی اس کے اثرات رہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں