0

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا سرگرم رکن جاں بحق


راولپنڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا کار سوار شخص ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی رکن تھا۔ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر پیش آیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت ذوالفقار ستی کے نام سے ہوئی جو تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی کارکن تھا۔PTIپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ذولفقار کو ٹانگوں پر گولیاں ماری ہیں، خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے زخمی ذوالفقار جان کی بازی ہار گیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں