0

وزیراعظم سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، وزیر ٹرانسپورٹ نے استقبال کیا


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے ان کا استقبال کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف قطرکے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر سے پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی، ہوابازی، انفر اسٹرکچر، سیاحت، لائیو اسٹاک، اشیا خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم قطر کے دورے میں امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔قطر روانگی سے قبل ٹویٹر پربیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر سے تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثر اسٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں