0

وزیراعظم کا 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان


دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر لگائے جانے والے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔دوحہ میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور نوید قمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم مہنگائی کے جن کو مل کر بوتل میں بند کریں، ہمیں آئندہ آنے والے وقتوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔تاجروں کا فکسڈ ٹیکس ختم ہونے میں کچھ وقت لگے گاانہوں نے کہا کہ دو معاملات میں آپ سے بات کرنا چاہتا تھا، تاجروں کے حوالے سے فکسڈ ٹیکس لگایا گیا، جس سے چھوٹے تاجر بھی متاثر ہوئے اور پریشانی کا شکار ہوئے، ہماری حکومت کی منشا اور ہدایت تاجروں کی پریشانی نہیں تھی اس لیے نوٹس لے کر کمیٹی قائم کردی جو ذمہ داران کا تعین کرے گی مگر اس میں کچھ وقت لگے گا اور ٹیکس ختم ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں