0

ایک ہزار پیٹنٹ کے حامل، امریکی نژاد پاکستانی کے لییموجد برائے سال کا اعزاز


اوریگن: امریکی نژاد پاکستانی طاہرغنی ٹرانسسٹراور پروسیسر کی دنیا میں عالمی شہرت رکھتے ہیں اور اب انہیں سال 2022 کے موجد (انوینٹرآف دی ایئر) کا اعزاز دیا گیا ہے۔طاہر غنی گزشتہ 28 برس سے ٹرانسسٹرز پر بنیادی تحقیق کررہے ہیں جنہیں پروسیسر کا دل و دماغ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ اب تک سینکڑوں اختراعات اور ایجادات کرچکے ہیں اور ان کے پیٹنٹ کی تعداد 1000 سے زائد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیںمسٹرٹرانسسٹر بھی کہا جاتا ہے۔طاہرغنی انٹیل کمپنی میں پروسیس پاتھ فائنڈنگ ٹیکنالوجی گروپ کے سربراہ ہیں۔ انہی کی کاوشوں سے آج ہم انگلی کے ناخن جتنی ایک چپ پر اربوں ٹرانسسٹر سماسکتے ہیں۔ ان سب کی پشت پرٹیکنالوجی مفکر گورڈن مور کی ایک پیشگوئی نما مفروضہ ہے جسے مورس کا قانون قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں