0

خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ایمرجنسی نافذ، 24 افراد جاں بحق


پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات سمیت خیبرپختون خوا کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی جس کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔تین روز سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تحصیل درابن ، پروا ، کلاچی ،درہ زندہ میں سینکڑوں مکان سیلاب کی نذر ہوگئے اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ سیلاب سے ڈیرہ اسماعیل خان کا 60 فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں میں سیلاب متاثرین محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے اور امداد کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں