0

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے سندھ حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان


سکھر: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بحالی کے لیے سندھ حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ میری جیب سے نہیں، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ اس وقت ریسکیو اینڈریلیف کا کام اہم ہے ،بحالی کاکام بعدمیں ہوجائے گا۔ افواج پاکستان ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم ،صوبائی حکومتیں اور متعلقہ انتظامیہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔متاثرین سیلاب سے ملاقات کرنے کے بعد سکھر بیراج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے ۔ سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے ۔ 900سیزائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ہم نے دیکھا کہ لوگ گھروں سے باہر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں