0

متحدہ عرب امارات کا 5 سال کے قابل توسیع گرین اقامہ کا اعلان


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لیے تین زمروں میں گرین اقامہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ویزے کی مدت پانچ برس ہوگی جو قابل توسیع بھی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نئی ویزہ اسکیم گرین اقامہ متعارف کرائی ہے۔ یہ اسکیم اعلی پایہ کے ہنرمند، فری لانسر، سرمایہ کار اور کاروباری لائسنس میں شریک افراد کے لیے ہے۔گرین اقامہ پرمٹ کے حامل غیرملکیوں کو 5 سال تک کسی آجر کی اسپانسر شپ کے بغیر متحدہ عرب امارات میں رہ سکیں گے اور اس میں 5 سال مزید توسیع کی جائے گی۔ اس طرح دس سل مکمل ہوجائیں گے اور پھر دوبارہ بھی چند اہم کیسز میں مزید توسیع ممکن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں