0

محمد وسیم جونیئرانجری کے باعث ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر


دبئی: انجری کے باعث محمد وسیم جونیئرٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے جس کے بعد حسن علی کو بحیثیت متبادل شامل کرلیا گیا۔ فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئرلیفٹ سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دو روز قبل بالنگ کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر گزشتہ روز فاسٹ بالر کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے محمد وسیم جونیئر کی انجری کا اعلان ایم آر آئی کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ اس دوران پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور ایک آزاد فزیو سیبھی مشاورت کی گئی ہے۔محمد وسیم جونیئر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اب انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل محمد وسیم جونیئر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں