0

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سیلاب و طوفانی بارشوں کے باعث اشیا کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.83 فیصد اضافہ ہوگیا اور مجموعی شرح 44.58 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 51 بنیادی ضروری اشیا میں سے 23کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 7اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 اگست2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں ٹماٹر 43.09 فیصد مہنگا ہوا، پیاز41.13 ، آلو6.32 ،انڈے3.43 ، لہسن2.23 ،خشک دودھ 1.53فیصد،دال ماش1.12،سگریٹ2.26 اور ایل پی جی1.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں