0

ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کی جسمانی اور دماغی صلاحیتوں میں کمی


اسپین: یہ بات مسلمہ ہے کہ ناشتہ دن کے تمام کھانوں میں سب سے اہم ہوتا ہے، اکثر بچے اور نوعمر اسے نظر انداز کردیتے ہیں جس کا نتیجہ ان کی دماغ اور جسمانی صلاحیتوں میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔اسپین میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسکول اور کالج جانے والے بچے کسی بھی طرح ناشتہ نہ چھوڑیں۔ اگروہ یہ سمجھتے ہیں کہ اسکول جاکر کچھ کھالیں گے تو یہ فیصلہ درست نہیں کیونکہ اس عمل سے صحت متاثر ہونے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ مسئلہ عام ہے اور صرف امریکا میں ہی 20 فیصد بچے ناشتے کے بغیر گھر چھوڑ دیتے ہیں اور اسکول جاکر کچھ نہ کچھ کھاتے ہیں۔ ان میں غریب اور نچلے درجے کے متوسط طبقے کے بچے زیادہ ملوث ہیں جو معاشی مشکلات کے بھی شکار ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں