0

پی ٹی آئی فنڈنگ: جعلی اکانٹس سے صدر مملکت و دیگر کو لاکھوں روپے منتقلی کا انکشاف


لاہور: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران بینکوں سے سینکڑوں جعلی اکانٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا، جعلی اکانٹس سے صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظور چودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کچویھ اکانٹس مقامی کمپنیوں اور دینی ٹرسٹ کے نام پر کھولے گئے مگر رقم سیاست کے لیے استعمال ہوئی۔ایف آئی اے نے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں جعلی اکانٹس کا پتہ چلا لیا، ان اکانٹس سے ملکی وغیر ملکی رقوم منتقل کی جاتی رہی۔تحقیقاتی ادارے نے مزید تحقیقات کے لیے اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے بھی مدد مانگ لی جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے مختلف بینکوں سے سینکڑوں اکانٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم کے لیے ان کمپنیوں کو بھی مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں