0

حقیقی آزادی کی جدوجہد سیلاب میں بھی چلتی رہے گی، عمران خان


جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد سیلاب اور جنگ یا کسی بھی صورت میں جاری رہے گی۔جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ یہ سن لے کہ ہم اس جنگ کو حقیقی آزادی حاصل کرنے تک جاری رکھیں گے، سیلاب میں میری ٹیم اور حکومت ایسا کام کرے گی کہ دنیا دیکھے گی۔عمران خان نے کہا کہ سب کان کھول کر سن لیں کہ ہر موسم اور حالات میں نئے انتخابات کا اعلان ہونے تک ہماری جدوجہد کو جاری رہنا ہے، ملک کی آزادی تک میں سڑکوں پر رہوں گا، لہذا پروپیگنڈا کرنے والے باز رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ ٹولے کو کوئی پیسہ نہیں دے گا جبکہ میں پرسوں قوم کو اپنے لوگوں کے لیے پیسہ اکھٹا کر کے دکھاں گا، اب ہم تمھیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے میری ٹیمیں کام کررہی ہیں اور ہم انشا اللہ انہیں جلد اس مشکل وقت سے دور کردیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک دیوالیہ ہوگیا ہے جبکہ ہماری حکومت نے صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیا تھا، مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور معیشت نیچے آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں