0

سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف


کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں گوٹھ صدوری، لاکھڑا اور لسلبیلہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرہ مقامی افراد کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں