0

شہباز اور نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ وکیل سید ظفر علی شاہ نے بطور پٹشنر دائر کی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے اور انہیں بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں، لہذا وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ علاوہ ازیں عدالت نواز شریف کی واپسی کے لیے احکامات بھی جاری کرے۔ درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں