0

نوشہرہ میں دریائے کابل کا پشتہ ٹوٹنے سے اونچے درجے کا سیلاب، آبادی کی نقل مکانی


نوشہرہ: دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر حفاظتی پشتہ ٹوٹنے سے اونچے درجے کا سیلاب آگیا، لوگوں نے ہنگامی طور پر گھر خالی کردیے اور نقل مکانی شروع کردی۔ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی کی وجہ سے دو حصوں سے ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلہ نوشہرہ اور چارسدہ کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ دیہاتوں میں لوگ مکانات کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔کئی علاقوں میں لوگ اپنے مکان خالی کرکے مویشیوں سمیت محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرگئے۔ مردان پل پر لوگوں کا رش لگ گیا اور ان میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں