0

ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز


دبئی: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کھاتہ کھول دیا۔دبئی میں جاری میچ میں افغانستان کی دعوت پر سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آٹ ہوئی اور افغانستان کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔افغانستان کے بولرز کی گھومتی گیندوں کے آگے سری لنکن بلے باز بے بس دکھائی دیے اور صرف 3 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ بھنوکا راجاپکسا 38، چمیکا کرونارتنے 31 اور دنوشکا گناتھیلاکا 17 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2 اور نوین الحق نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں