0

سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی


مانسہرہ: ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 1136 ہوگئی جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک 10 لاکھ 51 ہزار گھر تباہ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران جاں بحق افراد میں 27 بچے 31 مرد ،17خواتین شامل ہیں، سیلاب سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 386 تک پہنچ گئی جبکہ 227 خواتین اور 501 مرد شامل ہیں۔حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 3کروڑ 30لاکھ46ہز ارافراد متاثر ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا، جہاں 23 اضلاع میں1کروڑ45لاکھ افراد متاثر ہوئیجبکہ بلوچستان کے 31 اضلاع میں 91 لاکھ 82 ہزار، پنجاب کے 3اضلاع میں 48 لاکھ 44 ہزار، خیبر پختونخواہ کے 9 اضلاع میں 43 لاکھ 50 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے 6 اضلاع میں 51 ہزار 500 اورآزاد کشمیر میں 53ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں