0

شوکت ترین کی آڈیو ٹیپ ٹکڑے جوڑ کر بنائی گئی ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شوکت ترین کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور حکومت بتائے کہ کس قانون کے تحت اعلی شخصیات اور ججز کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔ شوکت ترین کی لیک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جاکر انہوں نے ہماری کمر توڑ دی ہے، آج عوام کے پاس بجلی اور گیس کے بل بھرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں