0

عمران خان کی براہ راست تقریر پر عائد پابندی کا نوٹی فکیشن معطل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کا پیمرا کا نوٹی فکیشن 5 ستمبر تک معطل کردیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی براہ راست تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کے روبرو سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکلا علی ظفر، فیصل چوہدری، بیرسٹر محمد احمد پنسوتا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔تحریک انصاف کے وکیل وکیل علی ظفر نے کہا کہ آج عمران خان سیلاب زدگان کے لیے فنڈنگ ریزنگ کر رہے ہیں، عمران خان خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کریں گے لیکن ان کی براہ راست تقریر پر پابندی ہے، پیمرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی تقریر نیشنل انٹرسٹ کے خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں