0

کووڈ اور دیگر جراثیم کو مہینوں روکنے والی کوٹنگ


مشی گن: انسان اور جراثیم کی لڑائی صدیوں سے جاری ہے اب مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسی کوٹنگ یا پرت بنائی ہے جسے فوری طور پر کسی بھی سطح پر لگاکر اس پر پڑنے والے جراثیم اور وائرس کو منٹوں میں تلف کیا جاسکتا ہے۔ابتدائی تجربات کے تحت یہ کوٹنگ ٹیکنالوجی 99.9 فیصد بیماریوں کے گڑھ کا خاتمہ کرتی ہے جن میں سارز کووٹو، ای کولائی اور قدرے خطرناک ایم آر ایس اے وائرس شامل ہیں۔ایک مرتبہ کسی سطح پر لگانے کے بعد دھونے اور کپڑے سے صاف کرنے کے باوجود مہینوں تک اس کی تاثیر برقرار رہتی ہے خواہ وہ کی بورڈ ہوں، ڈسپلے اسکرین ہوں، سیڑھیوں کی ریلنگ ہوں یا پھر باورچی خانے کے کانٹر کی سطح ہی کیوں نہ ہو۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں