0

سیلاب سے مزید 24 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 1314 ہوگئی


اسلام آباد: سیلاب کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1314 ہوگئی۔ سول اور فوجی انتظامیہ اور فلاحی اداروں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق اور 115 زخمی ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1314 اور زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہوگئی۔دریں اثنا فوج کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی متاثرین کے انخلا کے لیے 338 پروازیں کیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 پروازوں پر 483 متاثرین کا انخلا ہوا، 41 ٹن راشن پہنچایا گیا، اب تک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز پر 3585 متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں پاک فوج کے 147 ریلیف کمیپس، 284 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں، ریلیف کیمپس اور کلیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کا کام جاری ہے، اب تک 3 ہزار 570 ٹن خوراک اور 463 ٹن بنیادی ضرورت کی اشیا جمع کی جا چکی ہیں، کلیکشن پوائنٹس پر 17 لاکھ 78 ہزار 212 ادوایات بھی وصول کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں