0

محمد حفیظ کی بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں ٹویٹ


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارٹی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں ٹویٹ کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ میری بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ ارشدیپ سنگھ سمیت کسی بھی کھلاڑی کی تذلیل نہ کریں۔انہوں نے لکھا کہ غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں اور کھیل میں ایسی غلطی کا ہونا عام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے 18ویں اوور میں بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں