0

ن لیگ اور پی پی کے پارٹی فنڈز کی فوری تحقیقات کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر


اسلام آباد: تحریک اںصاف کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پارٹی فنڈز کی فوری تحقیقات کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض تین سال کی فنڈز کی اسکروٹنی کی جارہی ہے، جب کہ شہری اکبر ایس بابر کی درخواست پر 2008 سے پی ٹی آئی کو ملنے والے پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں