0

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں تمام ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابابت ملتوی کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں اور فورسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے قومی اسمبلی کی11 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں