0

خاتون کے سونگھنے حس رعشے کی تشخیص کا ٹیسٹ بن گئی


مانچسٹر: سائنس دانوں نے سونگھ کر رعشے کا پتہ لگانے والی خاتون کی مدد سے بیماری کی تشخیص کے لیے ایک ٹیسٹ تشکیل دیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والی جوئے ملن کی صلاحیت کا علم ہونے کے بعد سے سائنس دان عارضے کی تشخیص کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔72 سالہ خاتون نے اس بات پر غور کیا کہ ان کے آنجہانی شوہر لیس جب 33 برس کے تھے تو ان کے اندر ایک مختلف مہک پیدا ہوگئی تھی۔ ایسا ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے تقریبا 12 برس پہلے ہوا جس کے بعد ان کے دماغ کے حصے سالوں پر محیط عرصے میں بتدریج ناکارہ ہوتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں