0

لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس؛ وزیراعظم کا اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں کل (بروز جمعہ) کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کی آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف صبح ساڑھے نو بجے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لاپتہ افراد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں