0

ویرات کوہلی کی ٹی20 میں چھکوں کی سنچری مکمل


دبئی: بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری مکمل کرکے سب سے زیادہ چھکے لگانے کی فہرست میں نویں نمبر پر آگئے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ سر انجام دیا، انہیں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے دو چھکے درکار تھے تاہم ویرات کوہلی نے میچ میں چھ چھکے لگائے۔میچ میں ویرات کوہلی نے تین سال بعد 53 گیندوں پر اپنی سنچری بھی مکمل کی، آخری مرتبہ انہوں نے 2019 میں سنچری بنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں