0

انتونیو گوتریس کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، تباہی ناقابل تصور قرار


سکھر: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد روانگی سے قبل کہا ہے کہ آج یہ پاکستان کے ساتھ ہو رہا ہے کل کسی اور ملک کے ساتھ ہوگا اور جی 20 ممالک 80 فیصد گرین ہاوس گیسسز کے اخراج کے زمہ دار ہیں۔اسلام آباد میں روانگی سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے اداروں کی امدادی سرگرمیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے اس تباہی کو بیان کروں جو آج دیکھی۔وزیراعظم کے ہمراہ انتونیو گوتریس کا دورہ اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات وامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں