0

خیبرپختونخوا میں متعدد پی ٹی آئی ایم پی ایز کی پارٹی چھوڑنے کی تیاری


پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے متعدد ارکان نے اڑان بھرنے کی تیاری شروع کردی۔پارٹی سے ناراض ارکان نے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں کسی کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی یقین دہانی مل گئی تو کسی کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان کو ڈس کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شوکت یوسفزئی کہتے ہیں پارٹی جن ارکان کو پارٹی ٹکٹ نہیں دے رہی وہ اپنے لیے راستہ تلاش کررہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں تور پھوڑ شروع ہوگئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر قانون سلطان خان کے تحریک انصاف سے اڑان بھرنے کے بعد مزید ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف چھوڑنے کی اطلاعات ہیں جن کی تعداد 15 سے 20 بتائی جارہی ہے سلطان خان کے جانے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 94 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں