0

سانس سے یہ تین بد بوئیں آنا خطرناک ہے


میری لینڈ: ذیابیطس کا مرض دنیا کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔عالمی سطح پر 42 کروڑ 20 لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال 15 لاکھ اموات اس کے سبب ہوتی ہیں۔ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچا جانا ممکن ہے اگر اس کو احتیاط سے دیکھا جائے لیکن یہ کیفیت فالج، اعضاکے کاٹے جانے اور دل کے دورے کا سبب بنتا ہے۔ ان میں سے اکثر پیچیدگیاں بلڈ شوگر کی سطح انتہائی بڑھ جانے کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔صحت کے اداروں ک مطابق یہ تبدیلیاں کسی شخص کی سانس میں تبدیلی لا سکتی ہیں جس کی وجہ سے تین مختلف بدبوئیں بنتی ہیں۔ڈائبیٹیز کیٹواسائیڈوسِس ذیابیطس کے متعدد مہلک نقصانات میں سے ایک ہے جو خون اور پیشاب میں کیٹونز کی بلند سطح کی وجہ سے ہوتا ہے۔نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق اگر ذیابیطس میں مبتلا افراد کے جسم سے انسولین ختم ہونا شروع جائے تو یہ ان کے لیے سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ادارے نے بتایا کہ اگر جسم میں کیٹونز کے اضافے کا فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں