0

شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں سے متعلق قانون عالمی امن کیلیے خطرہ ہے، فرانس


پیرس: فرانسیسی صدر نے ایمانوئیل میکرون نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار کی حامل ریاست ہونے اور ان کے استعمال کی اجازت سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قانون سازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے علاقائی امن اور عالمی سلامتی کو شدید خطرت لاحق ہوسکتے ہیں۔فرانسیسی صدر نے شمالی کوریا کے خود کو جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ سراسر تباہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں