0

پاک انگلینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان


لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں علیم ڈار، آصف یعقوب، احسن رضا، شوذب رضا اور راشد ریاض امپاِئرز کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ میچ ریفری کی ذمہ داریاں جاوید ملک کے سپرد ہوگی۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی سی بی کی جانب سے سیریز کے انعقاد کا مقصد میگا ایونٹ کی تیاریاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں