0

پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کی پارٹی رکنیت معطل، شوکاز جاری


کراچی: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی جانب سے عدالت کے ذریعے اپنی نشست معطل ہونے کا نوٹیفکیشن ختم کروانے پر تحریک انصاف نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر جواب دے کر بتائیں کہ آپ کی رکنیت کیوں بحال کی جائے؟ شوکاز نوٹس کے مطابق حلقہ این اے 246 سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں، لہذا اس حلقے سے بطور کورنگ امیدوار آپ کی نامزدگی بھی واپس لی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں