0

آرمی چیف کی تقرری کیلیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے، سراج الحق


لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دفاعی ادارے (آرمی چیف) کے سربراہ کی تقرری کے لیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کر کے اسے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تقرری کی طرز پر رائج کرنا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے، حکمراں جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی چاہیے کہ وہ سیاست سے دو رہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے الیکشن کمیشن اور عدلیہ مکمل طور پر غیر جانبدار ہوں، تمام ادارے اپنی حدور میں رہیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں