0

حکومت قانون پرعملداری اور انسانی آزادی پریقین رکھتی ہے،وزیر داخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت،جمہوری اقدار،قانون پر عمل داری اور انسانی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار رانا ثنا اللہ نے یورپین یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پالا پامپلونی (Ms Paola Pampaloni) سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جبری گمشدگی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔وزیر داخلہ نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس حساس معاملے کاپائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں،زیرحراست ملزمان پر تشدد،آئین پاکستان، تعزیرات پاکستان اوراسلامی تعلیمات کے برخلاف ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص پر تشدد انسانی حرمت اور تکریم کیخلاف ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں،غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفیکنگ کے خلاف سخت انتظامی ایکشن لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں