0

تیز چلنا صحت کے لیے فائدہ مند قرار


سِڈنی: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہیکہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے ڈیمینشیا، امراضِ قلب، کینسر اور قبل از وقت موت کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔جبکہ تحقیق میں ماہرین کو یہ بھی علم ہوا کہ تیزی سے چلنا بھی اپنے اندر کئی فوائد رکھتا ہے۔یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف سدرن ڈینمارک میں کی جانے والی تحقیق میں 78 ہزار500 افراد کو ٹریکر پہنا کر زیرِ مطالعہ رکھا گیا۔یونیورسٹی آف سِڈنی کے ریسرچ فیلو اور تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر میتھیو احمدی کا کہنا تھا کہ تیز چلنا بھی لوگوں کے لیے10 ہزار قدم روزانہ چلنے کے برابر فائدہ مند ہے۔یونیورسٹی آف سدرن ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر بورجا ڈیل پوزو کروز کا کہنا تھا کہ کم فعال افراد کے حوالے سے ہماری تحقیق میں معلوم ہوا کہ کم از کم 3800 قدم روزانہ چلنا ڈیمینشیا کے 25 فی صد امکانات کو کم کردیتا ہے۔تحقیق کے مطابق ہر 2000 ہزار قدم چلنے قبل از وقت موت کے امکانات 8 سے 11 فی صد تک ہوجاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں