0

ملک کو معاشی دلدل سے ںکالنے کیلیے فوری انتخابات کرائے جائیں، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے جلد از جلد عام انتخابات کرانے پر زور دیا ہے۔ عوام سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملکی معیشت کو تنزلی سے بچانے کے لیے موجودہ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور جیسے جیسے معاشی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے اگر سیاسی استحکام نہ آیا تو مجھے ڈر ہے کہ معیشت کو گرنے سے بچانا مشکل ہوجائے گا۔حکومت کے پاس سیلاب سے نمٹنے کیلیے کوئی پلان ہی نہیںعمران خان نے کہا کہ حکومت کے پاس سیلاب سے نمٹنے کیلیے کوئی پلان ہی نہیں ہے، یہ لوگ ملک کا سوچنے کے بجائے اپنی کرپشن بچا رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف معیشت کمزور ہورہی ہے، آج بجلی مہنگی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں