0

آئی فون 14 پرو کے صارفین عجیب و غریب مسئلے کا شکار


کیلیفورنیا: ایپل آئی فون 14 پروطویل عرصے کے انتظار کے بعد بالآخر گزشتہ جمعے کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔جس کے بعد دنیا بھر میں لوگ آئی فون خریدنے کے لیے ایپل اسٹور کے باہر قطاریں لگائے ہوئے ہیں۔لیکن وہ افراد جو نیا آئی فون حاصل کرچکے ہیں وہ ایک عجیب و غریب مسئلے کے متعلق شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کے مطابق اسنیپ چیٹ، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت دیگر تھرڈ پارٹی ایپ سے تصویر یا ویڈیو بناتے وقت فون کی پشت پر موجود کیمرے کا مرکزی لینس ہلتا اور جھنجھناتا ہے۔فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کتنے بڑے پیماے پر ہے یا اس کی وجوہات کیا ہیں۔ تاہم، متعدد آئی فون 14 پرو کے متاثرہ صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈِٹ اور ٹوئٹر پر پیش آنے والے مسئلے کے متعلق بتایا۔ حیران کن طور پر یہ مسئلہ آئی فون کے اپنی کیمرا ایپ کے ساتھ پیش نہیں آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں