0

آرمی چیف کا دورہ، چین کا ہنگامی طور پر پاکستان کیلیے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان


بیجنگ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، چین نے ہنگامی طور پر پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان کردیا ساتھ ہی امدادی کارروائیوں میں فنی تعاون کی پیشکش بھی کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی۔چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین پاکستان اور فوج کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ دینا ہے، منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پاکستان اور پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں