0

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی فارم واپس لانے کی کوشش کروں گا، بابراعظم


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہیے کیونکہ باتیں تو ہوتی رہتی ہیں، سیریز میں فارم واپس لانے کی کوشش کروں گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچھلے 2 سال سے ہماری اوپننگ جوڑی کافی کامیاب رہی ہے لیکن ہر میچ میں صورتحال مختلف ہوتی ہے، ہماری اوپننگ جوڑی سے پاکستان کو کافی فتوحات بھی ملی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہرشل گبز سے میری کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، اپنی پرفارمنس کی ٹینشن تھی لیکن مڈل آرڈر کی کارکردگی کی خوشی تھی، اچھا کریں یا برا باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں، ہم نے اسی بیٹنگ سے 200 بھی کیا اور اتنا ہی ہدف حاصل بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں