0

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پنجاب میں دہشتگردی کا مقدمہ درج


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹان میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور (ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشگردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں