0

میانمار؛ فوجی ہیلی کاپٹرکے اسکول پر حملے میں 6 بچے ہلاک اور17 زخمی


رنگون: میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹر نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک اسکول پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 6 طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ میانمار کے علاقے سینگوگ میں فوجی ہیلی کاپٹر نے ایک اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد بری فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے اور مکمل تلاشی لی۔عینی شاہدین نے رائٹرز کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔میانمار فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت پر مسلح باغیوں کا قبضہ تھا جہاں سے وہ دہشت گردی کے لیے منظم ہوتے تھے تاہم کارروائی میں کسی عسکریت کی گرفتاری یا اسلحہ موجود ہونے کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں