0

آئی جی پنجاب کا امتحان؛ وفاق نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلیے نفری مانگ لی


اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے نفری مانگ لی ہے۔ اس ضمن میں کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو نفری دینے کے حوالے سے آئی جی کا فیصلہ وفاق یا پنجاب حکومت سے وفاداری یا ہمدردی کی سمت تعین کردے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام اباد پولیس نے امن وعامہ برقرار رکھنے کے لیے 10ہزار جوان طلب کیے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے پاس اس وقت 10 ہزار کے قریب اضافی نفری موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے پاس کانسٹیبلری میں 25 ہزار سے زائد نفری ہے، 15 ہزارسے زائد ملازمین پنجاب بھر میں ہنگامی اور وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں