0

سعودی عرب سیلاب متاثرین کی حمایت جاری رکھے گا، سعودی ولی عہد کی وزیراعظم کو یقین دہانی


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 92ویں قومی دن کے موقع پر فرمانروا سمیت سعودی عوام کو مبارک باد پیش کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نے سعودی عرب کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور اس حوالے سے جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین اور شاہ سلمان کے انسانی ہمدردی کے لیے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ایئر بریج کے قیام، اور پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے عام لوگوں سے عطیات وصول کرنے کے لیے سہیم پورٹل کا آغاز پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں