0

شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کا مقدمہ درج


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں شیخ رشید کی مدعیت میں نامعلوم فون کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔شیخ رشید نے تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا کہ کئی روز سے ذاتی فون پر قتل اور اغوا کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ اب لال حویلی کے نمروں پر کالیں موصول ہوئیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کو وہ نمبر بھی فراہم کردیے جن کے ذریعے انہیں دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی درخواست پر پولیس نے دفعہ 506 اور 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں