0

موسیقی سننا زیادہ کھانے سے گریز کرنے میں مددگار قرار


لیسٹر: لوگ اکثر جب اداسی یا ذہنی دبا محسوس کر رہے ہوتے ہیں تو کھانے کی جانب رجوع کرتے ہیں جس کی وجہ وہ بِسیار خوری(ضرورت سے زیادہ کھانا کھانا) کرنے لگ جاتے ہیں۔ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لوگ جب ذہنی دبا محسوس کریں تو کچھ کھانے کے بجائے اپنے پسندیدہ گانے سنیں تاکہ دبا سے راحت حاصل کرسکیں۔تحقیق میں محققین نے یہ جاننے کے لیے کہ منفی جذبات سے نمٹنے کے لیے کھانا اور موسیقی کتنی مدد کرسکتی ہے، تجزیہ کیا کہ مخصوص قسم کی موسیقی سنتے ہوئے خواتین کتنا کھاتی ہیں۔تحقیق میں خواتین کو ماضی کا کوئی واقعہ یاد دلا کر اداس کیا گیا۔بعد ازاں غصے یا اداسی کو دور کرنے کے لیے جن خواتین نے موسیقی سنی انہوں نے موسیقی نہ سننے والی خواتین کی نسبت آدھی مقدار میں اسنیکس(چپس، چاکلیٹ، پاپ کورن وغیرہ) کھائے۔سنی جانے والی موسیقی میں ایمی وائن ہاس کا بیک ٹو بیک، ایمینیم کا موکنگ برڈ اور لنکن پارک کا ان دی اینڈ شامل تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں