0

پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10وکٹوں سے شکست دے دی


کراچی: سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے 10 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان بابراعظم نے کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے 203 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، کپتان بابراعظم 110 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز انگلش بولرز پر میچ کے شروع سے ہی حاوی رہے۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے جبکہ اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں